Advertisement

طلاق کی خبر کے بعد نمرہ خان پر کی جانے والی تنقید کے خلاف متھیرا نے آواز اٹھالی

پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ نمرہ خان کے شوہر نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نمرہ خان اور ان کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر راجہ اعظم کی ایک چیٹ ویڈیو یوٹیوب پر منظر عام پر آئی ہے جہاں انہوں نے واضح الفاظ میں اپنی طلاق کے بارے میں بتایا تھا۔

راجہ اعظم نے کہا کہ ہاں ہم طلاق یافتہ ہیں ، ہم طلاق یافتہ ہیں، میں نے اسے طلاق دی کیونکہ میں یہی چاہتا تھا،میں نے اس سے چھٹکارا پایا ، وہ سر کا درد تھیں۔

سابق شوہر راجہ اعظم کے اس انکشاف کے بعد اداکارہ نمرہ خان پر لوگوں نے تنقید شروع کردی اور اس رشتے کے ختم ہونے کا ذمہ دار بھی نمرہ خان کو ٹھہرایا جارہا ہے۔

ایسی صورتحال میں سوشل میڈیا اسٹار متھیرا کی جانب سے اداکارہ نمرہ خان کے حق میں آواز بلند کی گئی ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا اسٹار متھیرا نے کہا ہے کہ چاہے کوئی بھی صورتحال ہو یا کچھ بھی ہوجائے ہمیشہ عورت کو ہی الزام دیا جاتا ہے۔

متھیرا نے مزید کہا ہے کہ اداکارہ نمرہ خان کے ساتھ جو ہوا وہ بہت دکھ کی بات ہے لیکن ایسے میں صرف عورت کو الزام دینا ٹھیک بات نہیں ہے۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ اداکارہ نمرہ اور اور ان کی ازدواجی زندگی کی صورتحال کو وہ بہتر طرح سے جانتی ہیں اور یہ ان کا اپنا ذاتی معاملہ ہے عوام کو اس میں دخل اندازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

متھیرا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا یہ معاشرہ ہر طرح کی صورتحال میں ایک عورت کو ہی قصوروار مانتا ہے چاہے نقصان اس صورت میں عورت کا ہی کیوں نا ہوا ہو لیکن غلطی بھی صرف عورت کی ہی ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Next Article
Exit mobile version