انیل کپور کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی

انیل کپور کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے
بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور کی حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنے فیملی فنکشن میں خوشی کے موقع پر جھوم رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انیل کپور اپنے آئیکون ڈانس اسٹیپ کو دہرا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ موجودہ ویڈیو ریا کپور کی شادی کی ایک پارٹی کی ہے جو انیل کپور نے اپنے جوہو والے گھر میں منعقد کی تھی جب کہ ویڈیو میں دونوں باپ بیٹی سونم کپور کے گانے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے پر رقص کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ انیل کپور کی بیٹی اور سونم کپور کی بہن ریا کپور کی شادی اپنے بوائے فرینڈ کرن بولانی سے 14 اگست کو سادگی سے ہوئی جس میں کچھ دوستوں سمیت رشتے داروں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

