Advertisement

سدھارتھ شکلا کی موت کی وجہ کیا تھی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کی وجہ اصل وجہ سامنے آگئی ہے ،گزشتہ روز سدھارتھ شکلا ممبئی کے مقامی اسپتال میں چل بسے تھے اور ان کی موت کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا تھا۔

مقامی اسپتال میں 3 ڈاکٹروں نے گزشتہ شب اداکار کا پوسٹ مارٹم کیا تاہم اس کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی اسپتال میں ہونے والے پوسٹ مارٹم میں اداکار کی  کچھ اعضاء کے نمونے لیے ہیں جنہیں کیمیائی تجزیے کے لئے فارنزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران اداکار کے جسم پر اندرونی اور بیرونی حصوں پر زخم کے نشانات نہیں ملے تاہم میت سے حاصل کیے گئے نمونوں کے کیمیائی تجزیے کے بعد ہی موت کی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔

واضح رہے کہ سدھارتھ نے رئیلٹی شوز خطروں کے کھلاڑی، جھلک دکھلا جا سیزن 6 اور بگ باس کے سیزن 13 میں بھی حصہ لیا اور بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح بھی ٹھہرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version