Advertisement

گلوکار عاصم اظہر کے انڈسٹری میں 8 سال مکمل ہوگئے

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کےموسیقی کی دنیا میں کامیاب سفر کے 8 سال مکمل ہوگئے ہیں ۔

گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر میوزک انڈسٹری میں اپنے 8 سالہ سفر سے یادگار لمحات کی جھلکیوں پر مشتمل ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے ۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کے آٹھ سال مکمل ہوگئے ہیں ، ایسا لگتا ہے جیسے کل کی بات ہو ۔

عاصم اظہر نے مزید لکھا کہ وقت کتنی تیزی سے گزرا اور ان 8 سالوں میں انہیں جو پیار ملا یہ بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

عاصم اظہر نے مداحوں کا ان کی زندگی کا حصّہ بننے کے لئےشکریہ ادا کیا اور لکھا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ لوگ ان کے لئے اتنا سب کچھ کر رہے ہیں ۔

عاصم اظہر نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا کہ جب تک لوگ انہیں پسند کریں گے، اسی طرح انہیں محظوظ کرتے رہیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گلوکار نے 2013 میں اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کیا تھا لیکن انہیں شہرت 2016 میں کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے ملی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version