Advertisement

برٹنی اسپیئرز نے اپنے قریبی دوست سے منگنی کرلی

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنی قریبی دوست سیم اصغری سے منگنی کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق برٹنی اسپیئرز نے اپنے قریبی دوست سیم اصغری سے منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو بھی شیئر کرادی ہیں۔

برٹنی اسپیئرز کی جانب سے سیم اصغری کے ساتھ بنائی گئی  مختصر سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی منگنی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں گلوکارہ نے منگنی کی انگوٹھی دکھاتے ہوئے اعلان کیا وہ سیم اصغری سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ  ’میں یقین نہیں کرسکتی۔‘

خیال رہے کہ برٹنی اسپیئر ز کی اس سے قبل دو بار شادی ہوچکی ہے۔

Advertisement

ان کے سابقہ شوہر ریپر کیون فیڈرلائن سے 2 بچےہیں۔ اس کے علاوہ برٹنی اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے بھی شادی کرچکی ہیں جو صرف 55 گھنٹوں میں ہی ختم ہوگئی تھی۔

سام اصغری اور برٹنی اسپیئرز کے تعلقات 2016 میں استوار ہوئے تھے اور دونوں ایک گانے میں بھی ساتھ پرفارمنس کر چکے ہیں۔

سام اصغری گلوکارہ کے فٹنیس ٹرینر بھی رہے ہیں اور ان سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ ایرانی نژاد مسلم خاندان کے ہاں امریکا میں پیدا ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version