Advertisement

انتظار کی گھڑیاں ختم؛ منی ہیسٹ سیزن 5 ریلیز کیلئے تیار

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں کیوںکہ اب پروفیسر ایک بار پھر اپنے نئے اور ناقابل شکست منصوبوں کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بچانے آرہا ہے۔

گزشتہ سال دنیا بھر میں ہونے والے سخت لاک ڈاؤن سے لوگوں کی بہت سی اچھی اور بری یادیں وابستہ ہیں، لیکن ان میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے گھر بیٹھے ٹوکیو، برلن، نیروبی، ریو، ماسکو، ڈینور، ہیلینسکی، اوسلو،اسٹاک ہوم اور لزبن کو نہ صرف اچھی طرح دیکھ لیا بلکہ ان کے فین بھی ہوگئے۔

اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلِکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز منی ہیسٹ کی نقب زنی کی انوکھی وارداتوں پر مشتمل اس سیریز نے ایکشن، سسپنس اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورت حال سے ناظرین کو اپنے حصار میں جکڑے رکھا ہے۔

منی ہیسٹ کو نیٹ فلکس پر بنا انگریزی سب ٹائٹل کے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز کا اعزاز بھی حاصل ہے اور گزشتہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والے اس کے چوتھے پارٹ کو رواں ماہ کے وسط تک 65 ملین لوگ دیکھ چکے تھے اور یہ ابھی بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔

دنیا بھر کے ناظرین منی ہیسٹ کے پانچویں سیز ن کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے اور اب سے چند ہی گھنٹوں میں انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں کیوںکہ کل 3 ستمبر کو منی ہیسٹ سیزن 5  کا والیوم 1 ریلیز کردیا جائے گا جبکہ اس سیزن کا دوسرا والیوم 3 دسمبر 2021ء کو ریلیز کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version