Advertisement

سدھارتھ شکلا کا موت کے حوالے سے پُرانا ٹوئٹ وائرل

بھارتی ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد اُن کا 4 سال پُرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے کوچ کرجانے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد سے اُن کا پُرانا ٹوئٹ وائرل ہوگیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ موت انسان کے لئے سب سے بڑا نقصان نہیں ہے۔

24  اکتوبر 2017ء کو کیے گئے ٹوئٹ میں سدھارتھ شکلا نے کہا تھا کہ موت زندگی کا سب سے بڑا نقصان نہیں ہے، سب سے بڑا نقصان وہ ہوتا ہے جو ہمارے اندر رہتے ہوئے مر جاتا ہے۔

سدھارتھ کے اس ٹوئٹ کو اُن کے لاکھوں مداح اُن کے فین پیجز پر شیئر کر کے اداکار کو یاد کر رہے ہیں۔

اداکار کے مداحوں اور دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک مضبوط شخصیت کے مالک تھے، اُنہیں کبھی موت کا خوف نہیں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ نے سونے سے پہلے کچھ دوائیاں لیں جس کے بعد وہ بیدار نہ ہوئے ،خاندانی ذرائع نے اداکار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version