Advertisement

اداکار فیروز خان کو سرجری کروانا مہنگا پڑگیا؛ چہرہ خراب

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک کاسمیٹک سرجری کروائی تھی جو کہ کافی غیر متوقع ثابت ہوئی تھی۔

اداکار نے ایک شو میں مزاحیہ انداز میں اپنی کاسمیٹک سرجری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں پانی کے اندر ایک سین کی شوٹنگ کروانی تھی جس کے لئے انہوں نے اپنا وزن کم کیا تھا اور ان کی ورزش کرنے کا معمول بہت سخت تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے لئے جب انہیں کافی زیادہ ورک آؤٹ کرنا پڑا اور ان کا وزن کم ہوا تو ان کا چہرہ بہت بری طرح متاثر ہوا اور ان کے گال بالکل پچکے ہوئے لگنے لگے تھے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اپنے گالوں کی خراب حالت دیکھ کر انہوں نے کاسمیٹک سرجری کروانے کا فیصلہ کیا۔

فیروز خان نے اپنی کاسمیٹک سرجری کے غیر متوقع ثابت ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سرجری کے بعد ہی انہیں احساس ہوا کہ گالوں کی کاسمیٹک سرجری کروانے کا ان کا فیصلہ غلط تھا۔

Advertisement

انہوں نے اپنے اس غلط فیصلے پر ہنستے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنے آپ کو آئینے میں دیکھا تو فوری طور پر گالوں میں سرجری سے لگے فلرز کو تحلیل کرنا چاہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرجری کے بعد وہ تصویروں میں بھی عجیب اور موٹے نظر آرہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version