Advertisement

اقراء عزیز نے کبیر حسین کے ساتھ لی جانے والی تصاویر پر مبنی ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے بیر حسین کے ساتھ لی جانے والی تصاویر پر مبنی ایک یادگار ویڈیو شیئر کردی گئی ہے۔

Advertisement

اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے اس ویڈیو کو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرایا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کراتے ہوئے اداکارہ اقراء عزیز نے کیپشن لکھا ہے کہ ’اصل خوشی یہ ہے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اپنے بیٹے کے عقیقے کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کی  تھیں۔

 

اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اپنے بیٹے کبیر حسین  کے عقیقے کی تقریب کا انعقاد گھر میں ہی کیا جس میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

اس موقع پر اقراء عزیز اور یاسر حسین نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ اپنے بیٹے کو بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں۔

Advertisement

کبیر حسین کے عقیقے کی تقریب کے لئے ایک دیوار کو خصوصی طور پر سجایا گیا جس پر نیلے اور سفید رنگ کے غبارے لگائے اور ساتھ ہی اُس پر بکروں کی چند تصاویر بھی لگائی۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔

بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔

یاد رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version