Advertisement

ریشم مجھ سے کم پیار کرتی ہے، اداکارہ مِیرا کا شکوہ

پاکستان فلم انڈسٹری کی جانی مانی فلم اسٹارز مِیرا اور ریشم نے بلاشبہ مختلف فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

حال ہی میں  دونوں اداکاراؤں کو ایک ساتھ خوبصورت فوٹو شوٹ کے لئے پوز کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دونوں اداکارائیں روایتی زیورات اور عروسی جوڑا پہنے  نہایت شاندار لگ رہی ہیں۔

شوٹ کے دوران ایک مختصر ویڈیو میں مِیرا نے اداکارہ ریشم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

Advertisement

مِیرا نے کہا کہ وہ خوش ہیں ،طویل عرصے کے بعد ریشم کے ساتھ دوبارہ کام کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ریشم کو بہت پسند کرتی ہیں۔

مِیرا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اُن کی ریشم سے محبت زیادہ ہے جبکہ جواب میں ریشم ان سے کم محبت کرتی ہیں۔

مِیرا نے یہ کہا کہ جب وہ ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ریشم مِیرا کا بہت خیال رکھتی ہیں۔

ویڈیو میں ریشم کہتی ہیں کہ مِیرا اس بارے میں بالکل صاف گوئی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

ریشم نے مِیرا کے بارے میں ایک واقعہ شیئر کیا کہ جب وہ ترکی میں تھیں تو میرا اُن کے لئے کھانا پکاتی تھیں، انہوں نے مِیرا کی کوکنگ کی تعریف بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version