Advertisement

آمنہ الیاس اداکارہ کے علاوہ اب کیا بن گئیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس اداکاری کے بعد اب پروڈکشن کے شعبے میں بھی قسمت آزمانے جا رہی ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی جانب سے بطور پروڈیوسر بنائی گئی اپنی پہلی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر شیئر کردیا گیا ہے۔

آمنہ الیاس نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنی شارٹ فلم بلیک آؤٹ کا پوسٹر شیئر کیا تھا جبکہ اب داور محمود نے فلم کا ٹیزر شیئر کر دیا ہے۔

فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ آمنہ الیاس فلم بلیک آؤٹ کی پروڈیوسر ہیں جبکہ اُن کے قریبی دوست داور محمود اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں۔

آمنہ الیاس کا فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتانا تھا کہ اُن کی پہلی مختصر فلم بلیک آؤٹ، 11ستمبر 2021ء کو اُن کے  یوٹیوب چینل پر ریلیز کی جائے گی۔

دوسری جانب داور محمود نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہدایتکار کے طور پر یہ اُن کی یہ پہلی شارٹ فلم ہے۔

واضح رہے کہ فلم بلیک آؤٹ کی کہانی ساجد حسن نے تحریر کی ہے اور اسے آمنہ الیاس اور داور محمود نے مل کر بنایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version