بھارتی فلم نائیک کو 20 سال مکمل ہوگئے

انیل کپور کی مشہورِ زمانہ فلم نائیک کو 20 سال مکمل ہوگئے، اداکار نے اس فلم کی ریلیز کو دو دہائیاں مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ایک دن کے لئے وزیراعلیٰ بنے اور باقی سب کچھ ماضی ہوگیا۔
فلم کے 20 برس مکمل ہونے کی خوشی انیل کپور نے سوشل میڈیا پر فلم کے ایک اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے منائی۔
اداکار نے اپنے آفیشل انسٹا گرام سے یہ تصویر شئیر کی اور لکھا کہ 20 سال قبل میں ریل کی زندگی کا وزیراعلیٰ بنا تھا اور باقی تو تاریخ ہے۔
خیال رہے کہ فلم میں انیل کپور پہلے ایک دن کے لئے وزیراعلیٰ بنے اور پھر انتخابات میں کامیابی کے بعد مستقل وزیراعلیٰ بن گئے تھے۔
پرستاروں کی جانب سے اس فلم کی کہانی، اس کے پیغام اور انیل کپور سمیت دیگر اداکاروں کی پرفامنس کو بھی سراہا گیا تھا۔
اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلم نائیک کرنے سے متعلق متعدد لوگوں کی میرے بارے میں مختلف رائے تھی لیکن میں جانتا تھا کہ مجھے یہ فلم کرنی تھی اور مجھے اس فلم کے پیغام پر بھروسہ تھا اور اب آج ہم یہاں اس فلم کے 20 برس مکمل ہونے کی خوشی منارہے ہیں۔
مذکورہ فلم میں بنیادی طور پر انیل کپور نے ایک ایماندار صحافی شواجی راؤ کا کردار نبھایا جسے چبھتے ہوئے سوال برداشت نہ کرنے اور انٹرویو سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے وزیراعلیٰ نے ایک دن کا وزیراعلیٰ بننے کی پیشکش کی۔
اس پیشکش کا مقصد یہ جاننا تھا کہ ایک صحافی اس بات کا اندازہ لگا سکے کہ وزیراعلیٰ کو کن کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ ان کے ساتھ فلم میں رانی مکرجی، پاریش راول اور آنجہانی امریش پوری سمیت متعدد اسٹارز نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News