عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، زرین عمر

پاکستان کے لیجنڈری سینئر اداکار و کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے کہا ہے کہ عمر شریف کے لئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔
عمر شریف کے فیس بک اکاؤنٹ پر ان کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں کو اداکار کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے دعا کرنے کو کہا ہے۔
زرین عمر نے مداحوں سے اداکار کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ عمر شریف کے لئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، برائے مہربانی جتنا ہو سکے دعا کریں۔
واضح رہے کہ عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے ،گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News