احسن محسن اکرام نے ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام نے شادی کے کارڈ کے بعد ولیمے کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی رواں ماہ دس تاریخ کو ہونا طے پائی ہے۔
گزشتہ دنوں دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹا گرام پر اپنی شادی کا کارڈ شیئر کیا گیا تھا جبکہ اب سے کچھ دیر قبل احسن محسن اکرام نے 12 تاریخ کو طے پانے والے اپنے ولیمے کا کارڈ بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔
ولیمے کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے احسن محسن اکرام نے کیپشن میں لکھا ہے کہ تاریخ یاد کر لیں۔
واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں سال کی 11 جون کو قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں منگنی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

