Advertisement

موت سے قبل سدھارتھ شکلا نے والدہ سے کیا کہا تھا؟

آنجہانی بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے موت سے قبل اپنی والدہ سے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم ستمبر کو وہ رات 8 بجے ایک میٹنگ سے واپس گھر پہنچے اور معمول کے مطابق انہوں نے 10 بجے عمارت کے کمپاؤنڈ میں جاگنگ کی۔

اس کے بعد وہ گھر واپس آئے اور کھانا کھانے کے بعد سو گئے، وہ بہت کم ہی اپنی ورزش ترک کیا کرتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رات کو تین بجے ان کی آنکھ کھلی اور انہوں نے والدہ ریٹا شکلا سے بے چینی اور سینے میں درد کی شکایت کی۔

اس وقت والدہ نے انہیں پانی دیا، اور پانی پینے کے بعد سدھارتھ سوگئے اور اس کے بعد نہیں اٹھ سکے اور سوتے میں ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

Advertisement

انہیں ممبئی کے کوپر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا اور ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دیا۔

سدھارتھ ورزش کے عادی تھے، وہ روزانہ 3 گھنٹے ورزش کیا کرتے تھے تاہم ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں ورزش کم کرنے کی نصیحت بھی کی تھی۔

خیال رہے کہ سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے، اہل خانہ نے بھی میڈیا کو موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ہی بتائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version