عائزہ خان اپنے مداحوں کی شکرگزار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ عائزہ خان نے بڑی کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے 10 ملین فالوورز مکمل کرلئے ہیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر 10 ملین فالوورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے 10 ملین فالوورز مکمل ہونے پر اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے پیغام میں اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے خوشی مناتے ہوئے ایک مختصر 3 ڈی کلپ بھی شیئر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ ترکی گھومنے گئی ہوئی ہیں جہاں سے وہ اپنی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News