منال کے نکاح نے سب کو آبدیدہ کردیا

گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ منال خان کے نکاح اور رخصتی کی رسومات انجام پائی گئیں جس نے سب کو آبدیدہ کردیا تھا۔
اداکارہ منال خان کا نکاح احسن محسن اکرام کے ہمراہ پڑھائے جانے پر ان کے گھر والوں کی آنکھیں نم ہوگئیں تھی۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں اداکارہ ایمن خان جو کہ منال خان کی بہن ہیں وہ بہت جذباتی ہوجاتی ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار منیب بٹ جو کہ منال خان کے بہنوئی ہیں وہ نکاح نامے پر دستخط لے رہے ہیں جبکہ اداکارہ ایمن خان یہ سب دیکھ کر آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔
بعدازاں جب اداکارہ منال خان کا نکاح پڑھایا جاتا ہے تو وہ خود بھی جذباتی ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی بھی آنکھوں میں آنسوں آجاتے ہیں۔
اس حوالے سے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار احسن محسن اکرام اور منال کے شوہر ان کے آنسوں ایک ٹشو پیپر کے ذریعے صاف کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News