اداکارہ کنگنا رناوت کا بالی ووڈ سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ ایک انتہائی زہریلی جگہ ہے جہاں ایک دوسرے کے لئے پیار اور خلوص کا کوئی وجود نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں کنگنا نے بالی ووڈ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلم نگری زہریلی جگہ ہے اور یہاں پیار و ہمدردی نام کی کسی شے کا کوئی وجود نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہاں ہر کوئی ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتا ہے ، کوئی کسی کی کامیابی سے خوش نہیں ہوتا۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ ایک ایسی فلم انڈسٹری ہے جہاں پیار، ہمدردی، دوستی، تعاون اور احساس کا وجود ہی نہیں ہے تو آپ خود اندازہ کرسکتے ہیں کہ یہ کیسی جگہ ہوگی۔
واضح رہے کہ کنگنا آئے روز اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

