منال اور احسن کی شادی کے حوالے سے کچھ دلچسپ باتیں

پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی گزشتہ ہفتے شادی ہوئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر صرف اسی شادی کے چرچے ہیں۔
لیکن اس شادی کے حوالے سے آپ بہت سی باتیں نہیں جانتے ہونگے جو کہ بہت دلچسپ اور حیران کن ہے۔
تو کیا آپ کو معلوم ہے کہ اداکارہ منال خان کو نکاح کے وقت کتنا حق مہر مقرر ہوا تھا؟
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مولوی صاحب جوڑے کا نکاح پڑھاتے 2 لاکھ روپے سکہ رائج الوقت کہتے ہیں جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ منال خان کو دو لاکھ روپے حق مہر کی ادائیگی ہوئی۔
نکاح کی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دلہن کی بہن ایمن خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور نکاح کے دوران رو پڑیں۔ جبکہ اداکارہ منال خان اپنی شادی کے موقع پر بے حد خوش دکھائی دیں۔
اسکے علاوہ منال خان کی رخصتی کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے جس میں اداکارہ کو بہت خوش دیکھا جاسکتا ہے ۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اداکارہ منال خان اپنی رخصتی کے وقت بہت زیادہ خوش نظر آرہی ہیں۔
اس تقریب میں ہر عام شادی کی طرح کچھ لمحات ایسے بھی بنے جن کو یادگار کہا جاسکتا ہے اور اس کا اندازہ ان ویڈیوز سے لگایا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں دلہا اور دلہن یعنی احسن اور منال کے محبت کے اظہار اور شادی کی خوشی میں قید کئے جانے والے لمحات کو دیکھا جاسکتا ہے جو واقع ان کے لئے ایک یاد گار کے طور پر رہینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

