بلال اشرف اور ثناء جاوید کا رومانوی شوٹ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید جن کا شمار انڈسٹری کی حسین عورتوں میں کیا جاتا ہے۔
اداکارہ ثناء جاوید اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی صلاحیتوں کو لے کر خبروں کا حصہ بنی رہتی ہیں جبکہ اداکارہ کا انداز ہی بہت دلفریب ہوتا ہے۔
دوسری جانب بلال اشرف بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور ماڈل و اداکار ہیں جن کو پاکستان کے بہترین ماڈلز میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی اور بلال اشرف کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ماڈل بلال اشرف کے ہمراہ ایک رومانوی انداز میں موجود ہیں۔
اداکارہ ثناء جاوید اپنے اس شوٹ میں بہت دلکش نطر آرہی ہیں جبکہ ان کا لباس ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی کچھ تصاویر نئی ہویلی دلہن کے انداز میں شیئر کی تھیں جس میں میں اداکارہ کا انداز کسی بھی نئی نویلی دلہن سے کم نہیں لگ رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News