اداکارہ درفشاں کا برائیڈل فوٹو شوٹ ہوا وائرل

پاکستان کی نوجوان اداکارہ درفشاں کے حال ہی میں ہونے والے برائیڈل شوٹ سے تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔
یہ تصویر اداکارہ درفشاں کی جانب سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
اس تصویر میں اداکارہ درفشاں کو ایک عروسی جوڑے میں دلہن بنے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر میں اداکارہ نے سنہرے رنگ کا عورسی جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ ان کا دلہن کا انداز بہت پرکشش نظر آرہا ہے۔
اس سے قبل بھی اداکارہ کی جانب سے اپنے شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرائی گئی تھیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ کو لال رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکاری کے حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے درفشاں کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی اداکارہ بننا چاہتی تھیں کیونکہ میرے والد پروڈیوسر ہیں اور میں نے بچپن سے ہی سیٹ، میڈیا وغیرہ اپنے ارد گرد دیکھا ہے۔
اپنی اداکاری کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے درِفشاں سلیم نے بتایا ہے کہ وہ اس سفر میں بہت خوش قسمت رہی ہیں کہ ان کو اس شعبے میں بہت اچھے لوگ ملے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

