Advertisement

یاسر نواز نے بھی اپنی بیگم کا مذاق بنا ڈالا

پاکستان کے مشہور ہدایتکار اور اداکار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر کی وائرل ہونے والی ویڈیو  کی پیروڈی کرتے ہوئے ویڈیو بنادی ہے۔

حال ہی میں یاسر نواز کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اور مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کی فارمولا ریسنگ کار والی ویڈیو کی پیروڈی کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر نواز سر پر ڈوپٹہ اوڑھے ہوئے خود کو ندا یاسر تسلیم کر رہے ہیں۔

 

یاسر نواز نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سر پر ڈوپٹہ اوڑھے ندا کے اسی وائرل کلپ کی نقل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یاسر نواز نے اس ویڈیو کے کیپشن کے ساتھ  کچھ لکھا تو نہیں صرف ہنسنے والے ایموجی لگائے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ان سے قبل کامیڈین و ریپر علی گل پیر نے بھی اسی وائرل ویڈیو کی پیروڈی بنائی تھی۔

 

Advertisement

علی گُل پیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ندا یاسر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ پر دلچسپ پیروڈی بنا کر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کو کیپشن دیا مارننگ شو میزبان بمقابلہ انجینئرز۔

علی گُل پیر کی اس دلچسپ پیروڈی کو اداکارہ ماہرہ خان سمیت کئی معروف شوبز اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اسے 42 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version