احسن نے منال کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟

گزشتہ ہفتے 10 ستمبر کے دن پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی شادی ہوئی ہے اور اس شادی نے پورے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے ۔
شادی کی تقریب میں نکاح کے بعد رخصتی کی رسومات ادا کی گئیں تھیں جس کو ایک ویڈیو بھی سامنے تھی۔
اس ویڈیو میں اداکارہ منال خان کو ہنستے مسکراتے اپنے گھروالوں سے وداع لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
رخصتی کے وقت اداکارہ منال خان جس گاڑی میں بیٹھی اسے ان کے شوہر احسن محسن خود ڈرائیو کر رہے تھے اور دونوں بہت خوش نظر آرہے تھے۔
محسن رخصتی کے وقت گاڑی خود ڈرائیو کر کے لے کر گئے اور انہوں نے راستے میں اپنی اہلیہ کو قیمتی جیولری تحفے میں دی۔
خیال رہے کہ منال خان نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کی اور اپنا نام منال خان سے منال احسن تبدیل کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

