عائزہ خان کا نیا اور محصور کن انداز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عائزہ خان کے نئے شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں ہیں۔
اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
ان تصاویر میں اداکارہ عائزہ خان کو مختلف طرز کے عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ لباس کے ساتھ ان کا انداز بھی بہت مختلف ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان اپنی خوبصورتی کے باعث مختلف شوٹ کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کی شاہانہ انداز میں ہونے والے نئے شوٹ کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔
اداکارہ عائزہ خان کی اس تصویر کو دیکھ کر ان کے شاہانہ انداز کا اندازہ لگایا جاتا ہے ۔
اس شوٹ کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا یہ شاہانہ انداز 150 سال قبل کے انداز کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News