کترینہ کیف نے اکشے کمار کا راز کھول دیا، دیکھیں ویڈیو

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی ایک ویڈیو میں اداکار اکشے کمار کا بڑا راز کھول دیا ہے۔
اداکارہ کترنہ کیف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اکشے کمار اور انکی فٹنس کے حوالے سے بتایا ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کترینہ کیف کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ہماری پروموشنل مہم کے پہلے دن ہماری ٹیم کے لوگوں کا جوش وجذبہ دیکھیے۔
اداکارہ کترینہ کیف جب اکشے کمار اور روہت شیٹی کو ریکارڈ کرتی ہیں تو بولتی ہیں کہ یہ ہے فٹنس تمہاری، صبح 5 جبے اٹھتے ہو اور پھر تھک جاتے ہو۔
ویڈیو بنتے دیکھ کر اکشے کترینہ سے کہتے ہیں یہ سب ریکارڈ نہ کرو، ہماری بھی شہرت اور ساکھ ہے۔ یہ کہہ کر وہ روہت کے ساتھ گرتے پڑتے وہاں سے بھاگ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔
کترینہ کیف 14 برس کی تھی جب اس نے ماڈلنگ شروع کی۔ 2003ء میں اس نے اپنی پہلی فلم میں کام کیا۔
سنگھ از کنگ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، تیس مار خاں، نمستے ۔لندن اس کی دیگر مشہور فلمیں ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News