صباء قمر نے کراچی کو سسرال قرار دے دیا

پاکستانی اداکارہ صباء قمر نے روشنیوں کے شہر کراچی کو سسرال کا نام دے دیا ہے۔
اداکارہ صباء قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک اسٹیٹس لگایا ہے جس میں انہون نے کراچی شہر کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کئے ہیں۔
اداکارہ صباء قمر نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ کراچی کسی سسرال سے کم نہیں ہے، کیونکہ یہ شہر بہت کام کرواتا ہے۔
اس اسٹوری کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی ایک سیلفی بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں کام پر جانے کے لئے تیار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبلل اداکارہ صباء قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کو کس چیز کی تلاش ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ نے آج ایک اور پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سکون کے حوالے سے بات کی ہے۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں روح اور مٹی کا ذکر کیا ہے اور بتایا ہے کہ ان دونوں کے درمیان سکون و امن کی جنگ جاری ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ صباء قمر اپنے قمر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بہت ہی چنندہ چیزیں شیئر کرتی ہیں یا پھر اپنی عملی زندگی کے حوالے سے بہت منفرد چیزوں کے حوالے سے مداحوں کو بتاتی ہیںَ
اداکارہ کی سوشل میڈیا پوٹس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صباء قمر اپنی زندگی کو بہت پرسکون انداز میں جینے کی عادی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News