Advertisement

رہائی کے بعد آریان خان پہلی بار منظرِ عام پر آگئے

ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان پہلی بار منظرِ عام پر آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان آج نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش ہوئے جو کہ اُن کی ضمانت کی شرائط میں سے ایک شرط تھی کہ اُنہیں ہر جمعے کو این سی بی کے سامنے پیش ہونا ہے۔

آریان خان کی این سی بی آفس پیش ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں آریان کو این سی بی کے دفتر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں میڈیا کے نمائندے آریان خان سے بات چیت کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ سب کو نظر انداز کرتے ہوئے این سی بی کے دفتر میں چلے گئے۔

آریان خان کی ضمانت پر رہائی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب وہ میڈیا کے سامنے آئے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ ممبئی ہائیکورٹ نے آریان کی ضمانت کے لئے 14 شرائط درج کی تھیں، آریان خان پولیس کو بتائے بغیر ممبئی نہیں چھوڑ سکتے اور انہیں ہر جمعے کو این سی بی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

شرائط میں اسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونا، اپنے دوست ارباز مرچنٹ جیسے دوسرے ملزموں سے بات چیت نہ کرنا اور میڈیا سے بات نہ کرنا شامل ہے۔

اگر ان شرائط میں سے کسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو این سی بی آریان خان کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو این سی بی کی جانب سے ممبئی میں ایک کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا تھا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version