معروف ترک اداکار ترگت الپ اور بامسی الپ کی پاکستان آمد ،تصویر وائرل

شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کے دو اہم کردار ترگت الپ اور بامسی الپ پاکستان آگئے ہیں۔
دونوں ترک اداکار اس وقت کراچی میں موجود ہیں ، ترگت الپ اور بامسی الپ نے پاکستان آنے کے بعد پاکستانی اداکار عدنان صدیقی ، اعجاز اسلم اور اسد صدیقی کے ساتھ ملاقات کی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
دونوں ترک اداکاروں کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہوں نے تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘کی مقبولیت پر اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرسیریز ارطغرل غازی پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو ڈب کے ساتھ نشر کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News