حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حریم شاہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی حریم شاہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
اس سے قبل صندل خٹک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔
صندل خٹک کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ حریم اور صندل ڈانس کر رہی تھیں۔
انسٹاگرام پر صندل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دونوں ایک جیسے لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
گزشتہ دنوں بھی اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ حریم اور صندل ایک گاڑی میں موجود ڈانس کر رہی تھیں۔
تاہم ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد حریم اور صندل خٹک کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
پیپلز پارٹی رہنما سے شادی کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ نے ایک بار پھر اپنی محبت کے ساتھ سیلفی شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی تھی۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر اور ویڈیو میں حریم شاہ کو ایک شخص کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا تھا اور دونوں بے حد خوش نظر آرہے تھے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ یہ میرے پیارے بادشاہ ہیں۔
اس سے قبل بھی حریم شاہ نے اسی شخص کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا۔
حریم شاہ کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے تھے کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی اور بادشاہ قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News