Advertisement

آن لائن مسلم خواتین کی نیلامی، جاوید اختر مودی حکومت پر برس پڑے

آن لائن مسلم خواتین کی نیلامی پر بھارت کے نغمہ نگار جاوید اختر کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بھارت کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں سب کی خاموشی پر حیران ہوں، خاص کر پی ایم مودی کی خاموشی پر۔

Advertisement

انہوں نے وزیر اعظم مودی سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا ’سب کا ساتھ‘ یہی ہے؟، سینکڑوں خواتین کی آن لائن نیلامی ہورہی ہے، نام نہاد دھرم سنسد فوج اور پولیس کو تقریباً 20 کروڑ ہندوستانیوں کا قتل عام کرنے کا مشورہ دے رہی ہے۔

جاوید اختر کی جانب سے اس بیان کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر ہندوتوا نظریے کے پیروکاروں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب بھارت میں شدید غم و غصے کے بعد مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کرنے والی ویب سائٹ کو بند کردیا گیا ہے جبکہ نیلامی کرنے والے بھارتی شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی پولیس نے 21 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے البتہ اس شخص کو انجینئرنگ کا طالب علم بتایا جارہا ہے جبکہ اس شخص کا تعلق بھارت کے جنوبی شہر بنگلور سے ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اس ویب سائٹ کو بند کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس ویب سائٹ کے عملی اشارے نہیں ملے اور اس ویب سائٹ کا مقصد مسلم خواتین کو ہراساں و پریشان کرنا ہی تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ بھارت میں ایک سال کے دوران ایسی دوسری ویب سائٹ سامنے آئی ہے جبکہ اس جعلی ویب سائٹ پر پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سمیت بھارتی اداکار شبانہ اعظمی، بھارتی مسلمان صحافی عصمت آرا اور سینکڑوں خواتین کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version