احسن خان کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں؟ اداکار نے بتادیا

پاکستان کے حالات اتنے بھی خراب نہیں جتنا بتائے جا رہے ہیں، احسن خان
پاکستان کے نامور اداکار و میزبان احسن خان نے سوشل میڈیا پر اپنی پسندیدہ اداکارہ کے متعلق انکشاف کیا ہے۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے ۔
اس ویڈیو میں اداکار احسن خان کو اداکارہ صبا قمر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے .
اس ویڈیو میں احسن خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنی پسندیدہ اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار احسن خان اور اداکارہ صبا قمر کو ایک ساتھ 6 سال بعد دیکھا جائیگا جس کے حوالے سے دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اعلان کیا تھا۔
اس پراجیکٹ میں احسن خان اور صبا قمر کے علاوہ اداکار میکال ذوالفقار بھی موجود ہونگے جبکہ ان تینوں کو آخری بار ایک ساتھ سال 2011 کے ایک پراجیٹ میں دیکھا گیا تھا۔
صبا قمر کے ساتھ اتنے سال بعد کام کرنے کے حوالے سے احسن خان کا کہنا ہے کہ ’فراڈ‘ میں میرا کردار بہت مضبوط ہے اور اس پراجیکٹ میں صبا کے ساتھ کام کرنے کا منظر بھی ہوں کیونکہ وہ ایک باکمال اور بہترین اداکارہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

