زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر صوبر علی نے کیا اپنے تاثرات کا اظہار

پاکستان کی معروف اداکارہ صبور علی نے گزشتہ ہفتے اداکار علی انصاری کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔
اس نئے رشتے اور اس سفر سے متعلق اداکارہ نے اپنے خیالات اور تاثرات کا بھی اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ جاری کی ہے۔
اس پوسٹ میں اداکارہ صوبر علی کا کہنا ہے کہ شادی کرنا اور اپنی فیملی کو چھوڑ کر چلے جانا ان سب سے مجھے ہمیشہ سے بہت ڈر لگتا تھا ۔
اداکارہ نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ علی انصاری کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے میں بہت خوش ہوں کیونکہ علی بہت اچھے انسان ہیں۔
اداکارہ نے علی کے ساتھ پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکاح کے دن کے وہ مناظر میں کبھی نہیں بھول سکتی اور میں جانتی ہوں کہ میری والدہ بھی ہمیں ساتھ دیکھ کر ضرور بہت خوش ہوتی ۔
صبور علی نے علی انصاری سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نئے سفر پر میں ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News