Advertisement

فلک شبیر نے سارہ خان کو آج کل پھول نہ دینے کی وجہ بتادی

پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ خان کو پھول نہ دینے کی وجہ بتادی۔

گلوکار نے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر مداحوں کے لئے سوالات کا سیشن رکھا اور مختلف سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے ۔

فلک شبیر نے پھولوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج کل سارہ خان کو پھول دیتے ہیں مگر اب سوشل میڈیا پر دکھاتے نہیں ہیں۔

فلک شبیر نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں آج کل کنسرٹس میں مصروف ہوں اور سارہ خان میرے بغیر کہیں نہیں جاتیں اسی لئے ہم صبور کی شادی میں شرکت نہیں کر سکے۔

Advertisement

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اُن کی اور سارہ خان کی عمر میں 12 سے 13 سال کا فرق ہے اور ہمارے درمیان کوئی سوری یا تھینک یو نہیں چلتا۔

ایک مداح کے سوال کے جواب میں فلک نے کہا کہ وہ اتنی معصوم سی ہے کہ آج تک غصہ نہیں آیا اور نہ ہی کبھی کروں گا،انشاللہ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال والدین کا درجہ حاصل کرنے والی شوبز کی معروف جوڑی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں 8 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے عالیانہ فلک رکھا ہے۔

Advertisement

اداکارہ سارہ خان اور  فلک شبیر  اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس  آجاتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version