وینا ملک کا عمران خان کو دلچسپ مشورہ

پاکستانی اداکارہ، ماڈل و میزبان وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔
وینا ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میرے وزیراعظم آج ہم آپ کو کہتے ہیں آپ نے گھبرانہ نہیں ہے کیونکہ عوام آپ کے ساتھ ہے۔
میرے وزیراعظم آج ہم آپکو کہتے ہیں آپ نے گھبرانہ نہیں عوام آپکے ساتھ ہے چوروں کو کون ریلیف دیتا رہا اس تحریک کے پیچھے کون سے اندرونی ہاتھ ملوث ہیں عوام جانتی ہے بس آپکے منہ سے انکے نام سننا چاہتی ہےاگلے الیکشن کا انتظار نہیں کرنا اپنی عوامی طاقت کے زریعے انقلابی تحریک شروع کیجئے
Advertisement— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) April 1, 2022
انہوں نے لکھا کہ چوروں کو کون ریلیف دیتا رہا اس تحریک کے پیچھے کون سے اندرونی ہاتھ ملوث ہیں عوام بس آپ کے منہ سے ان کے نام سننا چاہتی ہے۔
وینا ملک کا لکھنا تھا کہ اگلے الیکشن کا انتظار نہیں کرنا، اپنی عوامی طاقت کے ذریعے انقلابی تحریک شروع کی جائے۔
واضح رہے کہ وینا ملک کا شمار بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُن فنکاروں میں ہوتا ہے جو وزیراعظم عمران خان کی بھرپور حمایت کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

