Advertisement

اداکارہ عفت عمر کی چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک بار پھر تنقید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و معروف میزبان عفت عمر نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر ایک بار پھر کڑی تنقید کی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹیلی تھون مہم پر تنقید کی۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں عفت عمر نے سوال کیا کہ ’ایک گھنٹے میں اربوں روپے اکٹھے کرسکتے ہیں تو 4 سالہ دورِ حکومت میں 25 ارب ڈالر قرضہ کیوں لیا تھا‘۔

معروف میزبان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان پر تنقید کی اور کہا کہ “عمران خان کا بیانیہ انسان دوست نہیں ہے”۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ “یہ ہمیں ترقی کی جانب نہیں لے کر جائے گا، ان کے پاس باتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے، عملی طور پر وہ بہت کم ظرف آدمی ہیں”۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ “میں پہلے عمران خان کو بہت فولو کرتی تھی لیکن پھر مجھے محسوس ہوا وہ ایک کم ظرف انسان ہیں ان میں گریس نہیں”۔

Advertisement

عفت عمر نے مزید کہا کہ “پہلے کسی مشکل پڑنے پر سارے پاکستانی اکٹھے ہوجاتے تھے لیکن اب عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے اتنی تقسیم کردی ہے کہ لوگ اب نفرت میں آکر اپنے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد اس لیے نہیں کر رہے کہ مسلم لیگ (ن ) اور پی پی کامیاب نہ ہوجائے”۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اداکارہ نے عمران خان پر تنقید کی ہو، وہ اس سے قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا چُکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version