Advertisement

نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی مشہور اداکارہ نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو لال رنگ کا عروسی لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ میں پہنی جیولری ان کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو مغربی لباس پہنے ایک میوزک پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور بیک گراؤنڈ میں انگلش گانا بھی سنا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نمرہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
راکھی ساونت کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
Advertisement

اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کو کسان اتحاد دھرنے میں جانے سے روک دیا

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کسان اتحاد دھرنے میں جانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی گاڑی کو پولیس نے حصار میں لے لیا۔

شاہ محمود قریشی نے اس موقعے پر کہا کہ مجھے اریسٹ کرنا چاہتے ہیں تو اریسٹ کر لیں، ڈی آئی جی کو بلائیں آپ خواہ مخواہ ایشو بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں خود کاشت کار ہوں، کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے مجھے راستہ میں روکا ہوا ہے، پولیس والے چھوٹے اہلکار ہیں، ادھر نہ ڈی آئی جی اور نہ ڈی سی نظر آرہا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسان اپنا مسئلہ لے کر آئے ہیں جو پورے پاکستان کا ایشو ہے۔

شاہ محمود قریشی پیدل ایف نائن پارک مہران گیٹ کی طرف روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے اپنا موقف سامنے رکھا ہے کہ شاہ محمود قریشی کسان اتحاد کے احتجاج کا حصہ نہیں تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس کے کام میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی، پولیس افسران نے ان کے دھمکی آمیز ریمارکس کو صبر و تحمل سے سنا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے فرائض منصبی بغیر کسی حیل و حجت کے اور بلا تفریق جاری رکھے گی، صبر و تحمل اور قانون کی پاسداری پولیس کی تربیت کے اہم اجزاء ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ مہنگی بجلی و کھاد کے باعث پاکستان کسان اتحاد کا احتجاجی دھرنا دن بھر سے ایف نائن پارک میں جاری ہے۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
راکھی ساونت کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version