عمران خان پر قاتلانہ حملہ؛ اداکارہ مہوش حیات کا بیان سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے نے بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی درد ناک یادیں تازہ کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں مہوش حیات نے لکھا کہ ہر ایک کو پر امن احتجاج کا حق ہونا چاہیے اور حکام کو ان کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔
مہوش حیات نے کہا کہ میں عمران خان اور دوسرے زخمی ہونے والے لوگوں کے لیے دعا گو ہوں۔
Shocking beyond belief. Brought back painful memories of what happened to Benazir Bhutto Shaheed. Everyone must have the right to peaceful protest and the authorities must ensure their safety. Praying for #Imrankhan and the others caught up in this incident.
Advertisement— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 3, 2022
واضح رہے کہ وزیرآباد میں لانگ مارچ کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے جس میں فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

