Advertisement

سجل علی کا شادی کے لیے دباؤ میں آنے والی خواتین کو مشورہ

سجل علی

سجل علی کا شادی کے لیے دباؤ میں آنے والی خواتین کو مشورہ

پاکستان شو بز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی نے شادی کے لیے دباؤ میں آنے والی خواتین کو مشورہ دے دیا۔

ان دنوں سجل علی کی نئی فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کا نمائش کے ساتھ ساتھ لندن میں بھی پریمیئر ہوا تھا۔

حال ہی میں سجل نے بین الاقوامی پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے جنوبی ایشیا کی خواتین پر شادی کے لیے دباؤ ڈالنے کے بارے میں کہا کہ یہ یقینی طور پر ایک عام سی بات ہے۔

اداکارہ سجل نے کہا کہ خواتین پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے اور شادی بہت ضروری ہے لیکن خواتین کو اپنی زندگی کو صرف شادی کے حوالے سے نہیں بنانا چاہئیے بلکہ انہیں اپنی پسند، ناپسند اور زندگی کے بارے میں بھی سوچنا چاہئیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شادی کو دباؤ نہ بنایا جائے اور اگر شادی نہیں چل رہی تو الگ ہو جائیں ۔

Advertisement

سجل علی نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ لَو میرج بہتر ہے یا  ارینج کیونکہ وہ ابھی بہت چھوٹی ہیں لیکن ابھی جو کچھ سمجھ پائی ہیں تو شادی ہے ہی خطرہ۔

 

واضح رہے کہ یہ سجل علی کی پہلی انگریزی زبان کی فلم ہے جسے جمائما خان نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے جبکہ ہدایت کاری شیکھر کپور نے کی ہے۔

فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ میں للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، سجل علی، عاصم چوہدری اور ایما تھامسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ آئندہ سال 27 جنوری 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
راکھی ساونت کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version