فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے نئے پوسٹر نے مداحوں کو اُلجھن میں ڈال دیا

فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے نئے پوسٹر نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا
1997 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے نئے پوسٹر نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا۔
اُس وقت باکس آفس پر دنیا بھر میں 2.2 بلین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کرنے والی اس فلم کو 25 سال مکمل ہونے جا رہےہیں۔
اس خوشی کے موقع پر فلم کی پروڈکشن ٹیم نے فلم کا ’ری ماسٹرڈ ورژن‘ ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے ’ری ماسٹرڈ ورژن‘ کے لیے بنائے گئے نئے پوسٹر نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے، اس الجھن کی وجہ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کا ہیئر اسٹائل ہے جسے فلم کے نئے پوسٹر میں دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔
AdvertisementTitanic’s 25th anniversary poster causes mass confusion due to Kate Winslet being given two different hairstyles. pic.twitter.com/S5Y3aw9rlT
— Pop Base (@PopBase) January 11, 2023
پوسٹر میں موجود کیٹ ونسلیٹ کی تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اُنہوں نے بیک وقت دو مختلف ہیئر اسٹائز بنائے ہوئے ہیں۔
یہ بھی دیکھیں: “ٹائی ٹینک” فلم کے ڈائریکٹر کا 25 سال بعد فلم سے متعلق اہم انکشاف
فلم کا ’ری ماسٹرڈ ورژن‘ اگلے سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کیاجائے گا،اس فلم میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس فلم نے 14 اکیڈمی ایوارڈز میں سے 11 ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News