Advertisement

عائزہ کو پہلی بار دیکھ کر میں آنکھیں نہیں جھپک سکا تھا، اداکار دانش تیمور

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ عائزہ کو پہلی بار دیکھ کر میں آنکھیں نہیں جھپک سکا تھا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار دانش تیمور نے بتایا کہ میری عائزہ سے پہلی ملاقات آڈیشن کے وقت ہوئی تھی، ہم دونوں ایک ہی جگہ آڈیشن کیلئے گئے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عائزہ اس وقت بھی بہت خوبصورت تھی، عائزہ کو پہلی بار دیکھ کر میں آنکھیں نہیں جھپک سکا تھا، اس وقت میں نے سوچا کہ عائزہ اسکرین پر آدھی خوبصورت لگتی ہے کیوں کہ حقیقت میں وہ اس سے کہیں زیادہ پیاری لگ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان کا اصل نام کیا ہے؟ دانش تیمور نے بالآخر بتا ہی دیا

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی اپنی مقبولیت پر غرور نہیں کیا کیوں کہ میں شروع سے ہی اپنے حوالے سے کوئی غرور نہیں رکھتا۔

اداکار دانش تیمور نے کہا کہ میں نے عائزہ کو بھی کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ میں بہت بڑا اسٹار بن چکا ہوں اور تمہارا ابھی آغاز ہے، شاید یہی وہ وجہ ہے کہ ہم اب تک ایک ساتھ ہیں اور آج تک ہمارا تعلق ویسا ہی ہے جیسا پہلے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دانش تیمور نے عائزہ خان کو کیسے پسند کیا تھا ؟ اداکار نے بتادیا

Advertisement

خیال رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے 2014 میں شادی کی تھی جبکہ اس جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Next Article
Exit mobile version