Advertisement

گلوکار ایلوس پریسلے کا 40 سال پرانا جہاز اب سڑکوں پر دوڑے گا

گلوکار ایلوس پریسلی

گلوکار ایلوس پریسلی کا 40 سال پرانا جہاز اب سڑکوں پر دوڑے گا

امریکہ کے نامورآنجہانی گلوکار ایلوس پریسلے کا پرائیویٹ ہوائی جہاز 40 سال تک نیو میکسیکو کے صحرا میں لاوارث کھڑے رہنے کے بعد بالآخر دوبارہ آپریشنل ہونے جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اب کی بار یہ ہوا میں اڑنے کی بجائے سڑکوں پر دوڑتا نظر آئے گا۔

 آنجہانی ایلوس پریسلے کا یہ 1962ءمیں تیار ہونے والا لاک ہیڈ 1329جیٹ سٹار جیمز ویب نامی یوٹیوبر نے 2لاکھ 60 ہزار ڈالر میں خرید لیا ہے اور اسے بطور گاڑی سڑکوں پر سفر کرنے کے قابل بنانے کا تہیہ کر لیا ہے۔

جیمز ویب کا ’جمیز ورلڈ‘ کے نام سے یوٹیوب چینل ہے، جس پر اس نے اس جہاز کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے اوراس میں تمام تفصیل بیان کی ہے۔

جیمز ویب کا کہنا ہےکہ وہ اس جہاز کو خرید کر فلوریڈا لے آیا ہے اور اب اس کو دوبارہ تیار کرنے کا کام جلد شروع کیا جائے گا، جسے تیار کرنے کے بعد وہ اس پر پورے ملک کا چکر لگائے گا اور فلاحی تنظیموں کے لیے اس کے ذریعے چندہ جمع کرے گا۔

Advertisement

جیمز ویب کا کہنا ہےکہ ”یہ جہاز میری زندگی کی سب سے مہنگی چیز ہے جو میں نے خریدی ہے۔ یہ جہاز میرے گھر سے بھی مہنگا ہے۔ “

واضح رہےکہ ایلوس پریسلے نے یہ جہاز دسمبر 1976ءمیں 8لاکھ 40ہزار ڈالر میں اپنی موت سے چند ماہ قبل خریدا تھا۔ اگست 1977ءمیں وہ محض 42سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version