Advertisement

عمران خان سے متعلق حریم شاہ کا اہم بیان آگیا

عمران خان سے متعلق حریم شاہ کا اہم بیان آگیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا اہم بیان آگیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب دیا اور انکا حوصلہ بڑھایا۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں چوہدری پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر پولیس کے حملے کی مذمت کی۔

انہوں نے لکھا کہ چوہدی پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر پولیس کے ایک اور حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ تحریک انصاف اور اسکے سپورٹرز کیخلاف روا رکھی جانے والی یزیدیت کی کوئی حد نہیں۔

عمران خان نے لکھا کہ اس ظلم و بربریت کے پیچھے کارفرما ذہن اس خوش فہمی کے شکار ہیں کہ اس سب سے تحریک انصاف کمزور ہوجائے گی۔ ایک سیاسی جماعت تبھی کمزور ہوتی ہے جب وہ عوام کی تائید (ووٹ بنک) سے محروم ہوتی ہے جیسا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے معاملے میں ہوا۔ ان ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تو عوام کے دلوں میں پاکستان تحریک انصاف کیلئے ہمدردیاں بڑھ رہی ہیں۔

Advertisement

 عمران خان کی اس ٹوئٹ پر حریم شاہ نے کہا کہ پتہ نہیں کب رکے گا یہ سب، کب ہوں گے الیکشن، کب ملک میں ایک جمہوری حکومت آئے گی؟ خان صاحب ساری امیدیں صرف آپ سے ہیں۔ اوپر والا آپ کو مزید ہمت دے اور آپ اس امتحان میں سرخرو ہوں۔ امین۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کو اپنا واحد دوست قرار دیدیا
اداکارہ یامی گوتم کے گھر بیٹے کی پیدائش
سینئر اداکارہ 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا؟
شیراز سے وی لاگنگ کیوں چھڑوائی؟ والد کا اہم بیان آگیا
ننھے وی لاگر محمد شیراز نے بڑا فیصلہ کرلیا
Next Article
Exit mobile version