Advertisement

ہما قریشی کے موٹاپے پر تنقید؛ اداکارہ نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے اپنے وزن  پر ٹرولنگ کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی پر ذاتی کمنٹس کرنے کے بجائے اگر فلم پسند نہ آئے یا اداکارہ اچھی نہ لگے تو فلم نہ دیکھیں۔ 

سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کوئی نئی بات نہیں اور معاملہ باڈی شیمنگ کا ہو تو تبصرے کرنے والوں کو مزید چٹخارے مل جاتے ہیں۔ رانی مکرجی کو اپنی آواز اور ابھیشک بچن کو والد کی طرح کامیاب نہ ہونے پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ودیا بالن کو اپنے بڑھتے وزن پر تنقید اور مذاق کا نشانہ بننا پڑتا رہا ہے اور اس فہرست میں اب ہما قریشی کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

 گینگز آف واسے پور اسٹار ہما قریشی کو موٹاپے پر مسلسل ٹرول کیا جاتا رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں 37 سالہ اداکارہ ہما قریشی نے کہا کہ لوگ اداکاروں پر ذاتی طور پر حملہ کرنے کے عادی ہیں، اگر انھیں کوئی اداکارہ پسند نہیں تو کوئی بات نہیں لیکن ذات پر جملے نہ کسیں۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ بہتان بازی اور رکیک جملے کہنے اچھی عادت نہیں۔ کوئی بہت برا لگتا ہے تو اس کی فلمیں نہ دیکھیں۔

ہما قریشی نے کہا کہ ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں نے سیکھا ہے کہ ایسے لوگوں کو سیریس نہ لیں۔ یہ آٹے میں نمک کے برابر لوگ ہیں انھیں نظر انداز کرکے اپنے کام میں دھیان دیں اور پرفارمنس سے جواب دیں۔

ہما قریشی نے گینگز آف واسے پور کے بعد جولی ایل ایل بی، ڈبل ایکس ایل، مونیکا، اوہ مائی ڈارلنگ جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں اور ڈبل ایکس میں تو ان کا کردار ہی ایک فربہ عورت کا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/379787/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/379787/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کا بریک اَپ ہوگیا
اداکارہ کرینہ کپور یونیسیف کی سفیر مقرر
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
Next Article
Exit mobile version