Advertisement

خواتین سے غیر مناسب سوالات کرنے پر متھیرا نے نادر علی کو کھری کھری سنا دی

خواتین سے غیر مناسب سوالات کرنے پر متھیرا نے نادر علی کو کھری کھری سنا دی

پاکستان کی معروف میزبان متھیرا نے خواتین سے غیر مناسب سوالات کرنے پر یوٹیوبر نادر علی کو کھری کھری سنائی ہیں۔

  حال ہی میں پاکستان کی معروف میزبان متھیرا نے بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام دی انسٹا شو ود متھیرا میں مہمان یوٹیوبر مبین الحق سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف یوٹیوبرز کے پوڈکاسٹ سے متعلق رائے جاننی چاہی۔

 مہمان یوٹیوبر مبین الحق نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے، مجھے لگتا ہے کہ نادر علی اخلاقیات کے بارے میں جانتا ہے، وہ جانتا ہے کہ وہ غلط ہے لیکن پھر بھی وہ ویوز اور ریٹنگ کی خاطر متنازع مواد کو جانے دیتا ہے۔

متھیرا نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے خود تجربہ کیا ہے، انہوں نے نادر علی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی تھی، جس کا تجربہ اچھا نہیں رہا، غیر مناسب سوالات کی وجہ سے بار بار ری ٹیک لینے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ نادر علی کو عموماً خواتین پر اعتراض ہوتا ہے، وہ خواتین کے حوالے سے غلط سوالات کرکے انہیں نیچا دیکھانے کی کوشش کرتا ہے۔

Advertisement

متھیرا نے کہا کہ وہ خواتین کو مناسب عزت بھی نہیں دیتا جبکہ اس کے برعکس انہوں نے تابش ہاشمی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ آئے اور چھا گئے۔

میزبان تابش ہاشمی کے حوالے سے متھیرا کی رائے سے ان کے مہمان یوٹیوبر مبین الحق نے بھی اتفاق کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/655530/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/655530/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے!
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version