ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ کو پنجاب میں ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی!

ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ کو پنجاب کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
فلم ’باربی‘ کو صوبۂ پنجاب میں ریلیز پر مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب 4 متنازع ڈائیلاگز کو سینسر کرنے کی شرط پر ریلیز کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پنجاب سینسر بورڈ نے گزشتہ روز ایک بیان میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فلم ’باربی‘ پر پابندی نہیں لگائی بلکہ ہم نے صرف ہم جنس پرستی پر مبنی کچھ مواد کی وجہ سے اسے ریلیز سے روکا تھا۔
سینسر بورڈ نے فلم کو ریلیز کی اجازت دینے کے لیے مقامی ڈسٹری بیوٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ فلم کے 4 متنازع ڈائیلاگز کو سینسر کیا جائے۔
واضح رہے کہ سینسر بورڈ کی جانب سے متنازع مواد پر اعتراض کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگی تھیں کہ پنجاب میں اس فلم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
سندھ اور اسلام آباد میں یہ فلم پہلے ہی ریلیز ہو چکی ہے اور اب سینسر بورڈ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد پنجاب کے سنیما گھروں میں بھی اس کی اسکریننگ اور بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/740777/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/740777/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News