Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ کو پنجاب میں ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی!

Now Reading:

ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ کو پنجاب میں ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی!

ہالی ووڈ فلم ’باربی‘ کو پنجاب کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

فلم ’باربی‘ کو صوبۂ پنجاب میں ریلیز پر مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب 4 متنازع ڈائیلاگز کو سینسر کرنے کی شرط پر ریلیز کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پنجاب سینسر بورڈ نے گزشتہ روز ایک بیان میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ فلم ’باربی‘ پر پابندی نہیں لگائی بلکہ ہم نے صرف ہم جنس پرستی پر مبنی کچھ مواد کی وجہ سے اسے ریلیز سے روکا تھا۔

سینسر بورڈ نے فلم کو ریلیز کی اجازت دینے کے لیے مقامی ڈسٹری بیوٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ فلم کے 4 متنازع ڈائیلاگز کو سینسر کیا جائے۔

واضح رہے کہ سینسر بورڈ کی جانب سے متنازع مواد پر اعتراض کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگی تھیں کہ پنجاب میں اس فلم پر  پابندی لگا دی گئی ہے۔

Advertisement

سندھ اور اسلام آباد میں یہ فلم پہلے ہی ریلیز ہو چکی ہے اور اب سینسر بورڈ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد پنجاب کے سنیما گھروں میں بھی اس کی  اسکریننگ اور بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر