Advertisement

ماورہ حسین نے مداحوں کو خالہ بننے کی خوشخبری سنا دی

ماورہ حسین

ماورہ حسین نے مداحوں کو خالہ بننے کی خوشخبری سنا دی

ماورا حسین ایک بہت ہی ذہین اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک سلجھی ہوئی شخصیت کی مالک ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا اور بعد میں کئی سپر ہٹ ڈرامہ سریل میں اپنی عمدہ اداکاری سے سب کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

واضح رہے کہ ماورہ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستانی فلموں کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں۔

 ماورا حسین کی بڑی بہن عروہ حسین ایک بہت ہی کامیاب اداکارہ، پروڈیوسر اور بزنس وومن ہیں جبکہ ان کے بہنوئی فرحان سعید موسیقی اور اداکاری میں بے پناہ شہرت رکھتے ہیں۔

ماورا نے انسٹاگرام پر اپنی نوزائیدہ بھانجی کے ساتھ کچھ بہت ہی پیاری تصاویر شیئر کیں ہیں۔ تصاویر میں وہ پہلی بار اپنی بھانجی مہر بانو کو ہاتھ میں لے کر بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

Advertisement

ماورا کے خالہ بننے کی خوشخبری دینے اور بھانجی کو ہاتھ میں لے کر تصاویر شیئر کرنے کے بعد  سب نے یہی  سمجھا کہ عروہ اور فرحان نے اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا ہے۔ صارفین سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی پروفائلز کو دیکھتے رہے اور جاننے کی کوشش کرتے رہے کیا واقعی یہ سچ ہےکیا اور کیا اُنہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی ہے یا نہیں۔ کیونکہ الجھن اس لیے تھی کہ ماورا نے لفظ خالہ استعمال کیا تھا۔

ماورا حسین نے پوسٹ میں لکھا کہ ‘یہ چھوٹی سی پیاری ہماری زندگی میں بہت خوشیاں لے کر آئی ہے، ننھی مہربانو ہم تم سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں’۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ہیش ٹیگ میں خالہ لکھا اور ساتھ ہی اپنی دوست کو بھی ٹیگ کیا جن کی بیٹی کی ماورا خالہ بنی ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب اداکارہ کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں صارفین کی جانب سے یہ کہا گیا کہ یہ شاید عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی ہے۔ تاہم، اس ننھی پری کی آمد ماورا کی بہترین دوست یہاں ہوئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/419985/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/419985/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Next Article
Exit mobile version