راکھی ساونت خود پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

بالی ووڈ کی متنازع ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت (فاطمہ) خود پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔
حال ہی میں اداکارہ راکھی ساونت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کو ائیرپورٹ پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس دوران میڈیا کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا جاتا ہے کہ لوگوں کی طرف سے آپ پر مختلف الزام لگائے جارہے ہیں، لوگ آپ پر کڑی تنقید کر رہے ہیں تو اُن کو آپ کیا کہنا چاہیں گی؟
جس پر راکھی نے کہا کہ “جو یوٹیوبر مجھ پر تنقید کررہے ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ اُن کی اپنی بہن کی 5 شادیاں ہوگئیں اور اُن کی ماں کی 5 شادیاں ہوگئی ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ “مجھ پر کڑی تنقید کرنے والوں نے اپنی آنکھوں سے کچھ دیکھا نہیں ہے اور یوٹیوبر صرف اپنا بینک بھرنے کے لئے میری عزت نیلام کر رہے ہیں”۔
اداکارہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ راکھی ساونت نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/600759/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/600759/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News