عمران خان کا 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان

عمران خان کا 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان
بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے اور اداکارعمران خان نےآٹھ سال بعد فلموں میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
سال 2008 کی ہٹ فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والے اداکار عمران خان نے بالآخر مداحوں کو بالی ووڈ میں اپنی واپسی کے حوالے سے خوشخبری سنادی۔
اداکارنے سال 2015 میں فلم ’کٹی بٹی‘ کی ناکامی کے بعد فلمی دنیا سے دوری اختیار کرلی تھی۔
چالیس سالہ اداکارعمران خان کا کہنا ہےکہ وہ آٹھ برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کےلیے تیار ہیں جس کےلیے ان کی ایک نامور ہدایت کار سے بات چیت بھی شروع ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عمران خان کی معروف بھارتی ہدایت کار اور اسکرین رائٹر عباس ٹائر والا سے ایک جاسوسی و ایکشن ڈرامہ سیریز کے حوالے سے معاملات طے ہوگئے ہیں، یہ سیریز ایک معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی ایک پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے کہاکہ ’ان کی فکرکرنے کا شکریہ، وہ واپسی کے لئے تیاری کر رہے ہیں‘۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/322858/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/322858/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News