Advertisement

عینا آصف اداکاری کے میدان میں کن دو مشہور شخصیات سے متاثر ہیں؟

عینا آصف

عینا آصف اداکاری کے میدان میں کن دو مشہور شخصیات سے متاثر ہیں؟

عینا آصف انڈسٹری کی ایک کم عمر، باصلاحیت اور خوبصورت ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامے مائی ری میں اینی کے کردار سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اور یہ کردار صرف 15 سال کی عمر میں عینا آصف کو چائلڈ اسٹار سے سیدھا لیڈ کیٹیگری میں لے آیا۔

عینا کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی عمر میں بطورچائڈ اسٹار اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ واضح رہے کہ عینا نے پہلی سی محبت سے شہرت حاصل کی۔ تاہم  ان کا ڈرامہ ہم تم بھی خاصا مقبول ہوا، اس کے علاوہ  وہ پنجرہ، پہچان اور بے بی باجی سمیت کئی ڈراموں میں بھی پرفارم کر چکی ہیں۔

 عینا آصف کئی سپر ہٹ ٹیلی ویژن سیریلز میں کام کرنے کے بعد اب وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں اور مائی ری میں ان کی اداکاری کو بےحد سراہا گیا ہے۔

عینا کو ایک نجی چینل کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے میزبان کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے ہوئے ذاتی اور شوبز انڈسٹری کے بارے میں اپنی رائے کا ظہار کیا۔

Advertisement

میزبان کے ایک سوال پر کے آپ اس انڈسٹری میں کس اداکارہ سے متاثر ہیں اور مستقبل میں کن  اسٹار کی طرح نظر آنا چاہتی ہیں تو اس پر عینا کا کہنا تھاکہ وہ صبا قمر اور یمنہ زیدی کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہیں بے حد پسند کرتی ہیں اور وہ ان کی طرح کام کر کے کامیاب ہونا چاہتی ہیں۔ دونوں اداکارائیں ان کے لیے ایک تحریک ہیں اور وہ ان کے ساتھ اداکاری کرنا چاہتی ہیں، جبکہ مرد اداکاروں میں انہوں نے بلال اشرف کا نام لیا کہ وہ انہیں بہت پسند ہیں ساتھ ہی انہوں نے پروگرام کے میزبان عمران اشرف کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے عمران اشرف سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔

عینا نے مائی ری میں شہرت ملنے کے ساتھ تنقید کے حوالے سے بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ بہت اچھا احساس ہوتا ہے جب لوگ آپ کی تعریف کر رہے ہوتے ہیں لیکن تنقید کو سنبھالنا آسان نہیں ہوتا۔ جب لوگ کسی بھی پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد منفی باتیں کرتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی ساری محنت رائیگاں چلی گئی ہے۔

عینا نے اس متنازعہ طلاق پر بھی بات کی جو مائی ری کے اختتام پر دکھائی گئی تھی۔ عینا نے کہا کہ اگرچہ اینی اور فاخر ایک دوسرے کے لیے اچھے تھے لیکن وقت بالکل ٹھیک نہیں تھا۔ وہ یہ بھی دکھانا چاہتے تھے کہ بچپن کی شادی ایک غلط عمل ہے اس لیے طلاق ضروری تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/336164/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/336164/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کو اپنا واحد دوست قرار دیدیا
اداکارہ یامی گوتم کے گھر بیٹے کی پیدائش
سینئر اداکارہ 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا؟
شیراز سے وی لاگنگ کیوں چھڑوائی؟ والد کا اہم بیان آگیا
ننھے وی لاگر محمد شیراز نے بڑا فیصلہ کرلیا
Next Article
Exit mobile version